عطاء کاکڑ۔
سن 2020 ء میں بنی نوع انسان بے مثال تجربات سے گزریں جبکہ نیا سال بھی
کچھ مختلف نظر نہیں آرہا۔لیکن جیسا کہ کہا گیا ہے کہ دنیا امید پر قائم ہے نئے سال
میں ہم دنیاوی حالات کو بہتر دیکھنے کے لیے مثبت سوچ اور امیدیں قائم کرسکتے
ہیں۔ نئے سال کا مقصد نئے مواقع اور زندگی کو ایک نئے سرے سے شروع کرنے
کا ناقابل تردید حقیقت ہے۔مستقبل کی طرف بڑھتے ہوئے چند اہم نکات کو نظر انداز
نہیں کیا جا سکتا۔جن میں سب سے اہم قدرت پر یقین رکھنا۔ یہ ذہن میں رکھنا کہ آفت
کبھی بھی کسی بھی صورت میں آسکتا ہے۔ انسان کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے
کہ قدرت کے وسائل کے ساتھ ساتھ قدرتی آفا ت بھی وجود رکھتے ہیں اور یہ نسل
انسانی کیے بلا تفریق ہیں۔ علاوہ ازیں، مستقبل میں معلومات تک رسائی اتنی مشکل
نہیں سب سے اہم چیز skillsہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئیskills نہیں تو آپ کے لیے
دنیا کی تیز رفتاری کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگا۔ تیسری اور سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ
ایک طرف اگرچہ ا پہلی دفعہ موجودہ نسل سماجی فاصلے کے تجربے سے گزرہا
ہے لیکن باوجود اس کے انسانیت بلا شبہ رنگ، نسل اور عقائد سے قابل ترجیح
ہے۔ ہم زمیں پر رہنے والے انسان احساساتی طورآپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

No comments:
Post a Comment