Tuesday, November 17, 2020

5th Earth Day


 50th Earth Day

 تحریر عطا کاکڑ.


       آج 22 اپریل 2020 کو 50 واں Earth Day)  منایا جا رہا ہے. یہ دن ہر سال اپریل کے 22 تاریخ کو دنیا بھر میں اس مقصد کے لیے  منایا جاتا ہے تاکہ دنیا میں عوامالناس میں زمین کی حفاظت اور بہتر ماحولیات کی خاطر اگاہی پھیلائی جائے. 

                                Earth Day

منانے کا آئیڈیا Gaylord Nelson کی جانب سے دیا گیا.  درصل 1970 کے دوران جب امریکہ ویتنام کی جنگ میں مصروف تھااس وقت ایک طرف معیشیت تیزی سے بڑھ رہی تھی تو دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا. خراب ماحولیات کو دیکھتے ہوئے امریکی عوام نے فیصلہ کیا کہ ما حولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے. اس مقصد کے لیے تقریباً بیس ملین امریکی شہری ایک صحت بخش اور مستحکم ماحول کی خاطر سڑکوں پر نکلے. 

     پچاس سال گزرنے کے بعد پہلی دفعہ زمین کی صحت کے حوالے سے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ماحولیات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے. کوِڈ انیس کی وجہ سے دنیا کی تقریباً پچاس فیصد آبادی لاک ڈاؤن میں ہے.اس کے علاوہ دنیا بھر کی معاشی سرگرمیاں  بھی معطل ہے.نتیجتاً زیادہ تر ممالک میں ماحولیات اور ہوا شفاف اور بہتر ہو رہی ہے. علاوہ ازیں، تاریخ میں پہلی دفعہ بیشتر ممالک میں جنگلی حیات کا سڑکوں پر نظر آنا بھی خوش آئند ہے. 

      1985 میں سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا کی اوپر اوزون لیر کے بڑھنے کی جانچ کی تھی.جس کی ایک خاص وجہ کلوروفلرو کاربن اور دوسرے کیمیکلز  شامل ہیں. اس کے پیش نظر، 1987 میں اوزون لیر میں الٹرا وائلٹ ریز کو روکنے کے لیے Monreal  protocol متعارف کرایا گیا.         

  آئی پی سی سی کی رپورٹ کے مطابق گرین ہاوسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ انسانوں کے مختلف عوامل ہیں جن کی وجہ سے ہمیں گلوبل وارمنگ کا کا سامنا ہے. اس کے ساتھ ساتھ صنعت کاری کی وجہ سے کاربن ڈائی اکسائیڈ لیول 280 ppm( part per million) سے بڑھ کر 412 پر پہنچ گیا ہے. 

   بطور اس دہرتی کے باسی ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ زمین کی حفاظت کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں. جتنا ممکن ہو کچرہ وغیرہ ہٹائیں اور حکومتی سطح پر استعمال شدہ مواد کو ری سائیکل کرکے دوبارہ قابل استعمال لایا جائے .

No comments:

Post a Comment